ملتان، چوریاں ڈاکے، کئی گروپ سرگرم، شہریوں کو لاکھوں کانقصان

  ملتان، چوریاں ڈاکے، کئی گروپ سرگرم، شہریوں کو لاکھوں کانقصان

  

 ملتان (وقا ئع نگار)   ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی و قیمتی اشیا سے محروم ہوگئے پولیس نے مقدمات کا  درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔تفصیل کے مطابق تھانہ ممتازآباد کے علاقے ممتازآباد فلائی اوور علی رضا سے دو مسلح ڈاکو نے روک کر نقدی25ہزار چھین کر فرار ہوگئے،تھانہ کینٹ کے علاقے پوسٹ آفس(بقیہ نمبر30صفحہ6پر)

 بازار خواجہ اویس سے دو نامعلوم افراد نے اسلحہ کی نوک پر نقدی1700سمیت موبائل لیگئے،تھانہ پاک گیٹ کے علاقے ماتم واہ محلہ ملک وقاص سے دو ڈاکو نے گن پوائنٹ پر نقدی45ہزار چھین کر لیگئے، تھانہ گلگشت کے علاقے پیزا ہٹ اللہ دتہ کے دوموبائل مالیت20ہزار، تھانہ کوتوالی کے علاقے محمد آصف کی موٹرسائیکل، تھانہ نیوملتان کے علاقے کامران کیگھر کا سوئی گیس میٹر، گلبرگ کالونی محمد جمیل، معصوم شاہ روڑ سید فہیم عباس، چوک کمہارانوالہ عبدالمجید ربانی کی موٹرسائیکلیں، تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے سبزی منڈی نذر محمد کی جیب سے نقدی و موبائل مالیت 1لاکھ28ہزار، تھانہ الپہ کے علاقے فخر حیات کے گھر سے گائے مالیت1لاکھ50ہزار، تھانہ دہلی گیٹ کے علاقے شاہ خرم ملک ریاض بھٹہ کی موٹرسائیکل، تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے مچھلی منڈی غلام حسین کا موبائل مالیت 20ہزار، تھانہ پاک گیٹ کے علاقے محلہ سلامت پورہ ملک ریاض کی موٹرسائیکل، تھانہ مخدوم رشید کے علاقے نجمہ بی بی کی دوکان سے نقدی و موبائل مالیت41ہزار، تھانہ بدھلہ سنت کے علاقے زاہد امین کے سکول سے سولر وغیرہ مالیت42ہزار، تھانہ بستی ملوک کے علاقے گلشیر کیگھر سے بچھڑا مالیت56ہزار، محمد یوسف کیگھر سے نقدی زیورات مالیت5لاکھ 60ہزار، تھانہ قادر پور راں کے علاقے موضع لوٹھٹر غلام شبیر کی موٹرسائیکل، عابد منظور کیگھر سے دوگائے مالیت2لاکھ، تھانہ سٹی شجاعباد کے علاقے محمد ربنواز کے گھر سے نقدی و زیور مالیت8لاکھ، چاہ پیر فتح شاہ محمد آصف کی، راجہ رام محمد یونس،تھانہ چہلیک کے علاقے امیر ااباد محمد یوسف کی موٹرسائیکلیں، تھانہ مظفر آباد کے علاقے علی اکبر چوک غلام عباس کی ٹائلز مالیت5لاکھ، تھانہ شاہ شمس کے علاقے سامو رانا بستی محمد حنیف کے گودام سے 53بوری فیڈ، تھانہ ممتازآباد کے علاقے فیصل پارک محمد عاصم کی موٹرسائیکل، گلشن فیض کالونی رانا افضال کے گھر سے نقدی3لاکھ80ہزار جبکہ ممتازآباد مارکیٹ سے محمد شعیب کی موٹرسائیکل چوری ہوگئے۔

چوریاں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -