کھلاڑیوں کی فلاح وبہبود،سپورٹس  سرگرمیوں کا فروغ حکومت کی ترجیحات  میں شامل، چوہدری مسعود احمد

  کھلاڑیوں کی فلاح وبہبود،سپورٹس  سرگرمیوں کا فروغ حکومت کی ترجیحات  میں ...

  

 لیاقت پور(نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی چودھری مسعود احمد نے کہا ہے کہ کھیلوں کا فروغ اور کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود موجودہ حکومت کی(بقیہ نمبر19صفحہ6پر)

 ترجیحات میں شامل ہے صحتمند اور باوقار قوم کی تشکیل کے لئے کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنا ہوں گے میونسپل اسٹیڈیم لیاقت پور کے جاری ترقیاتی کام کا جائزہ لینے کے موقع پر کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کہ ان کے حلقہ میں کھیلوں کے میدانوں کی تعمیر ومرمت کے لیے بھرپور فنڈز فراہم کیئے جائیں گے اور کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اس موقع پر پر سابق چیئرمین یونین کونسل ارشاد امین گجر، لیاقت پور کرکٹ اکیڈمی کے عہدیداران محب الرحمن بدر ملک بھی موجود تھے۔

مسعود احمد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -