لاہور میں وائس چانسلر کنونشن، انجینئر ڈاکٹر اطہر محبوب کی شرکت، اہم ایشوز پر گفتگو

    لاہور میں وائس چانسلر کنونشن، انجینئر ڈاکٹر اطہر محبوب کی شرکت، اہم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  بہاول پور (بیورورپوررٹ،ڈسٹرکٹ رپورٹر)انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور(بقیہ نمبر18صفحہ6پر)
 نے گزشتہ دنوں لاہور میں ہونے والے وائس چانسلر کنونشن برائے جامعات میں شرکت کی۔ اس کنونشن کے مہمانِ خصوصی وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود تھے۔ کنونشن میں وفاق اور پنجاب بھر کی سرکاری اور پرائیویٹ جامعات کے وائس چانسلر زنے شرکت کی۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان اور ا نٹریونیورسٹی کنسورشیم آف سوشل سائنسز اس کنونشن کے اشتراک میں شامل تھے۔ اس موقع پر انجینئر پروفیسر ڈاکٹراطہر محبوب وائس چانسلر نے جامعات میں تدریس اور تحقیق کے لیے سازگار ماحول اور پرُامن تعلیمی اداروں کے موضوع پر سیر حاصل گفتگو کی۔ کنونشن کے شرکاء نے وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے ہائر ایجوکیشن کے شعبہ کی ترقی اور ابلاق تعلیم کے فروغ میں ان کے ویژن کو بے حد سراہا۔ اس موقع پر وائس چانسلر نے ایک سال کے عرصہ میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں تدریسی اور تحقیقی سرگرمیوں کے بارے میں کامیابوں کا ذکر کیا اور ملکی اور بین الاقوامی جامعات کی رینکنگ میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی شمولیت سے متعلق آگاہ کیا۔
شرکت