ملتان، ایم پی اے الیکشن، یو ڈی ایف گروپ بلامقابلہ کامیاب

  ملتان، ایم پی اے الیکشن، یو ڈی ایف گروپ بلامقابلہ کامیاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (وقا ئع نگار)  پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے)ملتان کے انتخابات,پروفیسر ڈاکٹر مسعود الرء وف ہراج صدر ڈاکٹر طارق وقار دیگر عہدیداران بلامقابلہ منتخب ہو گئے اس بات کا اعلان چیف الیکشن کمشنر  پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد(بقیہ نمبر2صفحہ6پر)
 نے کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ میں اپنے دفتر میں  پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، انتخابی نتائج کے اعلان کیدوران کیا اور کہا کہ یو ڈی ایف گروپ  کے سوا کسی اور گروپ  نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے لہذا یو ڈی ایف گروپ  کے نامزد تمام امیدواران دو سال 2020-22کے لیے بلامقابلہ کامیاب قرار دئیے جاتے ہیں جن میں صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج۔سینئر نائب صدر اول پروفیسر ڈاکٹر منظر علی،سینئر نائب صدردوم ڈاکٹر رانا خاور لطیف سینئر نائب صدر صدر ڈاکٹر غلام مرتضے بلوچ،نائب صدر ڈاکٹر خلیل خان سرانی۔نائب صدر دوم ڈاکٹر امجد باری،لیڈی نائب صدر ڈاکٹر ہاجرہ مسعود،جنرل سیکرٹری ڈاکٹر طارق وقار۔فنانس سیکرٹری ڈاکٹر شیخ عبد الخالق۔پریس سیکرٹری ڈاکٹر شریف شاہد۔جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر ذوالقرنین حیدر۔جوائنٹ سیکرٹری دوم ڈاکٹر عابد حسین کانجو،کلچرل سیکرٹری ڈاکٹر خرم ملک لیڈی کلچرل سیکرٹری ڈاکٹر شازیہ پروین بلامقابلہ کامیاب قرار دئیے جاتے ہیں،الیکشن کمشنر ڈاکٹر رانا الطاف نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کا عمل شفاف اور غیر جانبدار رہا ہے امیدواروں نے یوڈی ایف گروپ کے نام سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے مقابلہ میں کسی دوسرے گروپ نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے اس لیے یوڈی ایف گروپ کے تمام عہدیداران بلامقابلہ کامیاب قرار دئیے گئے ہیں انتخابی عمل کی تمام تر سرگرمیاں پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا پر نشر ہوتی رہیں جو اس عمل کی شفافیت کا واضح ثبوت ہیں الیکشن کمشنر نے اس موقع پر کامیابی کا نوٹیفیکیشن بھی نومنتخب صدر ودیگر عہدیداروں کو موقع پر دیا جبکہ نومنتخب صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الرء وف ہراج نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلامقابلہ کامیابی ڈاکٹر کمیونٹی کا ہم پر اعتماد کا اظہار ہے ہم نے پہلے بھی کمیونٹی کی خدمت کی اور اب بھی کوشاں رہیں گے انہوں نے کہا کہ نشتر میں ڈاکٹرز اور بیڈز کی شدید کمی ہے جس کے لیے ہم کوشش کریں گے کہ اس مسئلہ کو ہم پہلے بھی اجاگر کررہے تھے اب بھی مزید اجاگر کرکے حل کرانے کی کوشش کریں گے. پاکستان میڈیکل ایسوسی(پی ایم اے)پنجاب کے نائب صدر پروفیسر ڈاکٹر عباس نقوی نے کہا ہے کہ پی ایم اے ملتان کے تمام عہدیداروں کی بلامقابلہ فتح انکی شاندار کارکردگی کا نتیجہ ہے۔پی ایم اے ملتان کے صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج نے سابقہ دو سالہ مدت میں دیگر عہدیداروں اور اپنی ٹیم کے ہمراہ ڈاکٹر برادری کی بھرپور خدمت کی۔جسکا نتیجہ آئندہ دو سال کے لئے بلامقابلہ کامیابی کی صورت میں نکلا ہے۔جس پر وہ بلامقابلہ نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔بیان میں انہوں نے کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج نے پی ایم اے کے صدر کی حیثیت سے اپنی ٹیم کے ہمراہ ڈاکٹروں،مریضوں کے مسائل،ادویات،طبی سہولیات کی کمی،ڈاکٹروں کی بھرتی،ترقیوں کے معاملات میں تاخیر کو اجاگر کیا اور اعلی حکام کے نوٹس میں لائے۔ہسپتالوں میں ڈاکٹروں،نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں ٹیچنگ فیکلٹی کی کمی کو دور کرنے کے لئے آواز بلند کی۔اور ہر گھڑی ڈاکٹر برادری کے ساتھ کھڑے دکھائی دیے۔انکی بے لوث کوششوں کے نتیجہ ڈاکٹروں کے مسائل حل ہوئے۔درپیش مسائل کو حل کروانے کے لئے پی ایم اے ملتان کے عہدیداروں نے وزیر اعلی پنجاب،وزیر صحت پنجاب و دیگر متعلقہ حکام سے بھی بارہا ملاقاتیں کیں۔جن پالیسیوں سے ڈاکٹروں کو نقصان پہنچتا تھا۔انکی کھل کر مخالفت کی۔امید کرتے ہیں کہ پی ایم اے ملتان کے نومنتخب عہدیدار خدمت کا سفر موجودہ مدت میں بھی جاری رکھیں گے۔
کامیاب