فورتھ شیڈول میں شامل ملزم گرفتار

فورتھ شیڈول میں شامل ملزم گرفتار

  

  جام پور (نامہ نگار)سی ٹی ڈی کی رپورٹ پر فورتھ شیڈول میں شامل(بقیہ نمبر13صفحہ6پر)

 ملزم کو جام پور پولیس نے گرفتار کر لیا۔ سی ٹی ڈی کی رپورٹ کے مطابق فورتھ شیڈول میں شامل ملزم جس نے پانچ لاکھ روپے کا بانڈ دیا کہ کہیں نہیں جائے گا بغیر اطلاع کے گھر سے فرار ہو گیا ہے۔ پولیس نے ملزم ذبیر احمد احمدانی کو گرفتار کرکے جیل میں ڈال دیا ہے۔ اسی طرح ایک اور مقدمہ کے مطابق  غیر قانونی اسلحہ کی نمائش کرنے پر ایک شخص کچہری جام پور سے گرفتار۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید کاروائی شروع کر دی۔ کسی مخبر نے اطلاع دی کہ محمد شفیع احمدانی کچہری میں اسلحہ لیے پھر رہا ہے۔ پولیس نے بروقت کاروائی کرکے ملزم محمد شفیع احمدانی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ اسی طرح ملزم ذاہد ولد اللہ بچایا تھہیم ملزم نے زبردستی یوسف سے بدفعلی کر ڈالی۔ پولیس نے متاثرہ بچے کی والدہ کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف زیر دفعہ 377مقدمہ درج کرکے مزید کاروائی شروع کر دی ہے۔

گرفتار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -