جیل میں اہلکار کی خودکشی، ڈی  آئی جی کی ورثاء سے ملاقات 

  جیل میں اہلکار کی خودکشی، ڈی  آئی جی کی ورثاء سے ملاقات 

  

 ملتان (وقا ئع نگار)   ڈی آئی جی جیل خانہ ملتان ریجن چوہدری محسن رفیق نے خودکشی کرنے والے  وارڈر محمد وسیم کے(بقیہ نمبر12صفحہ6پر)

 ورثاء  سے گزشتہ روز اپنے دفتر میں ملاقات کی ہے۔اس موقع پر مرحوم وارڈر کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعا کی گی۔ ڈی ای جی محسن رفیق  نے مرحوم کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کرتے ہوے کہا کہ ڈیپارٹمنٹ مرحوم کے لواحقین کے دکھ میں برابر کا شریک ہے۔ مرحوم کے لواحقین کو ہمہ قسم تعاون کی یقین دھانی کرائی گئی۔مرحوم وارڈر کے ورثاء کو جلد محکمانہ واجبات کی ادائیگی کے سلسلہ میں یقین دھانی بھی کروائی گئی۔اس حوالے سے متعلقہ جیل انتظامیہ کو کہا کہ وہ  مرحوم وارڈر کے واجبات کے کیسز فوری بنا کر متعلقہ اتھارٹیز کو بھجوائے جائیں۔اور اسکی رپورٹ  کے بارے میں روزانہ کی بنیاد پر آگاہ کیا جائے۔

ملاقات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -