جنگلی حیات کے غیرقانونی شکار پر پابندی، خلاف ورزی پر بھاری جرمانے

  جنگلی حیات کے غیرقانونی شکار پر پابندی، خلاف ورزی پر بھاری جرمانے

  

  بہاول پور (بیورورپوررٹ) خیرپور ٹامیوالی میں 12 ایکڑ پر محیط ایک عارضی مسکن کا قیام عمل میں لایاگیا  دسمبر 2019 میں محکمہ تحفظ جنگلی حیات اور جنگلات  پنجاب کے تعاون سے اس عارضی مسکن میں کالے ہرن(Black Buck) (بقیہ نمبر11صفحہ6پر)

اور چنکارا کو منتقل کیا گیاتفصیل کے مطابق آئی ایس پی آر کے مطابق صحرائے چولستان اپنے جنگلی حیاتیات کی بدولت ایک منفرد حیثیت کا حامل ہے لیکن بدقسمتی سے جنگلی حیات کا غیر قانونی شکار،ماحول کی تباہی،آبادی کے تیز پھیلااور  جنگلات کے کٹاؤ سے اس کا قدرتی حسن معدوم ہوگیا ہے۔اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ جنگلی او ر نباتاتی حیاتیات واقعی ہمارے ماحول کا حسن ہیں۔ یہ ایک ایسا سرمایہ ہے جو ہمارے آباؤ اجدادکی بدولت ہم تک منتقل ہوا اور ہم اسکے تحفظ اور افزائش نسل کی کوششوں سے ہی اسے اپنی آنیوالی نسلوں کیلئے محفوظ کرسکتے ہیں۔ یہ انفرادی اور اجتماعی طور پر اچھا شہری ہونے کے ناطے ہمارا فرض عین ہے۔جنگلی حیات کے بقا کی ایک اہم کڑی معدوم شدہ کالے ہرن کی قدرتی مسکن میں بحالی ہے۔اس مقصد کے لیے بہاولپور کور کی زیر نگرانی خیرپور ٹامیوالی میں 12 ایکڑ پر محیط ایک عارضی مسکن کا قیام عمل میں لایا گیا۔ دسمبر 2019 میں محکمہ تحفظ جنگلی حیات اور جنگلات  پنجاب کے تعاون سے اس عارضی مسکن میں کالے ہرن(Black Buck) اور چنکارا کو منتقل کیا گیا۔ تقریبا11 ماہ ان جانوروں کو اس عارضی مسکن میں رکھنے کے بعدانہیں بیر بڈھ میں تین ایکڑ پر مشتمل ایک اور عارضی مسکن میں منتقل کیا گیاتاکہ انہیں بیر بڈھ کے جنگل میں چھوڑا جاسکے۔اس سلسلے میں ایک تقریب کا انعقاد آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق عوام الناس کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ صحرائے چولستا ن میں کسی بھی مقام پر جنگلی حیات کا غیر قانونی شکار اور جنگلات کی کٹائی سخت ممنوع ہے۔ خلاف ورزی کرنے کی صورت میں پانچ سال قیدبمعہ جرمانہ اور اس کے علاوہ شکار میں استعمال ہونے والی گاڑی اور اسلحہ بحق سرکار ضبط کرلیا جائے گا۔  پاک فوج اورمحکمہ تحفظ جنگلی حیات اورجنگلات کی جانب سے صحراکے حسن میں اضافہ کی جانب ایک مثبت کاوش ہے۔ قدرتی مسکن میں ان جانوروں کی حفاظت اور افزائش نسل کیلیے تمام ضروری اقدامات بھی کیے گئے ہیں۔ مستقبل میں بھی جنگلی حیات کے تحفظ اور افزائش نسل کیلئے پاک فوج اورمحکمہ تحفظ جنگلی حیات اورجنگلات کے تعاون سے ہر ممکن کوشش کو جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہے۔ 

پابندی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -