تمام کارکن پارٹی جھنڈے تلے متحد،اویس  خان، راجن پور کی ترقی کیلئے ہر ممکن کوشش  کرینگے:فاروق امان اللہ دریشک

تمام کارکن پارٹی جھنڈے تلے متحد،اویس  خان، راجن پور کی ترقی کیلئے ہر ممکن ...

  

راجن پور(تحصیل رپورٹر) اویس خان دریشک  نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ٹائیگر فورس کے نوجوان وزیراعظم عمران خان کا ہراول دستہ ہے جو وزیراعظم عمران خان کے ویڑن کے مطابق اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں تحریک انصاف کے کارکن  اپنے (بقیہ نمبر5صفحہ6پر)

جماعت کو مضبوط کرنے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے پی ٹی آئی نے ہمیشہ اپنے کارکنوں کو عزت دی ہے جس وجہ سے پی ٹی آئی کے کارکن اپنی جماعت کے لئے دل و جان سے کام کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ وہ پارٹی پالیسی کے مطابق کام کریں گے اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے محنت جاری رکھیں گے وزیراعظم عمران خان کے ویڑن کے مطابق پاکستان کو کرپشن سے پاک کیا جائے گا تمام کارکن پی ٹی آئی کے جھنڈے تلے متحد ہیں وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب عوام کے محبوب لیڈر ہیں انہوں نے  کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ عوام سے مسلسل رابطے میں رہیں ادھر  تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی سردار فاروق امان اللہ خان دریشک نے کہا ہے کہ عوام نے قومی دولت لوٹنے والے سیاستدانوں  کو مسترد کر دیا ہیعوام کے مسترد شدہ سیاستدانوں نے کھربوں روپے کی کرپشن کی اربوں روپے کی غیر ممالک میں جائیداد بنائی 22 کروڑ عوام کو مسائل میں چھوڑ کر غیر ملک فرار ہو گئے آج پی ٹی آئی کی حکومت اقتدار میں آ کر  ملک و قوم کی ترقی کے لیے لیے دن رات کوشاں ہے اپوزیشن ملک کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں راجن پور میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا ئیں گے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی جنوبی  پنجاب  میں ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔

فاروق امان اللہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -