دفتر منتقلی کیخلاف درخواست،پٹیشنر کو  متعلقہ فورم سے رجوع کرنیکا حکم

دفتر منتقلی کیخلاف درخواست،پٹیشنر کو  متعلقہ فورم سے رجوع کرنیکا حکم

  

 ملتان (خصو صی رپورٹر)ہائیکورٹ ملتان بنچ نے پاک پی ڈبلیو ڈی کے(بقیہ نمبر4صفحہ6پر)

 دفتر کو ملتان سے بہاولپور منتقل کرنے کیخلاف درخواست پر پٹشنر کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی ہے۔قبل ازیں فاضل عدالت میں پٹشنر احمد حسین نے کونسل بیرسٹر ریحان خالد جوئیہ کے ذریعے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ وفاقی وزیر نے  مفاد عامہ کیخلاف اپنے ذاتی مقاصد کیلئے 27 سال سے ملتان میں کام کرنے والے دفتر کو فوری طور پر بہاولپور منتقل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ پاک پی ڈبلیو ڈی کی ذاتی عمارت پاک پی ڈبلیو ڈی کمپلیکس 9 کروڑ کی خطیر رقم سے تعمیر کی گئی ہے۔ 20 اگست کو سامان ادارے کی ذاتی بلڈنگ میں منتقل کرنا تھا اس سے قبل وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے 18 تاریخ کو سامان اور ریکارڈ بہاولپور منتقلی کا ٹوٹیفکیشن بھیج دیا ہے۔ جو کہ انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے۔ یاد رہے کہ اسی نوعیت کی یہ درخواست حکومتی ایم این اے احمد حسین ڈیہڑ سمیت دیگر شہریوں نے بھی دائر کررکھی تھی۔

رجوع

مزید :

ملتان صفحہ آخر -