پنجاب اسمبلی کی نئی بلڈنگ کی تعمیر میں تاخیر برداشت نہیں، پرویزالٰہی 

  پنجاب اسمبلی کی نئی بلڈنگ کی تعمیر میں تاخیر برداشت نہیں، پرویزالٰہی 

  

 لاہور(خصوصی رپورٹ) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا(بقیہ نمبر48صفحہ7پر)

 ہے کہ پنجاب اسمبلی میں نئی بلڈنگ کی تعمیر میں مزید تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ہر ہفتے تعمیراتی کام کا خود معائنہ کروں گا۔ سپیکرچودھری پرویزالٰہی نے وزیر قانون محمد بشارت راجہ، سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی اور بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے افسران کے ہمراہ پنجاب اسمبلی کی زیر تعمیر بلڈنگ کا دورہ کیا اور بلڈنگ کو ہر لحاظ سے جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایات دیں۔ اس موقع پر سیکرٹری کوآرڈی نیشن رائے ممتاز حسین بابر، ڈی جی پارلیمانی امور عنایت اللہ لک اور سپیشل سیکرٹری چودھری عامر حبیب بھی ان کے ہمراہ تھے۔ قبل ازیں سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے صدر لاہور ہائیکورٹ بار طاہر نصراللہ وڑائچ نے نائب صدر لاہور ہائیکورٹ بار بیرسٹر سعیدناگرہ کے ہمراہ اسمبلی چیمبر میں ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور اور قانون سازی کی صورتحال پر گفتگو کی۔ ملاقات میں وزیرقانون محمد بشارت راجہ اور سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی بھی موجود تھے۔ سپیکر چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ قانون کی بالا دستی کیلئے سب کو مل کر کام کرنا چاہئے۔ چودھری پرویزالٰہی نے لاہور ہائیکورٹ میں ڈسپنسری کے قیام کے مطالبے پر وزیرقانون راجہ بشارت کو کہا کہ ان کا یہ مطالبہ جلد از جلد پورا کیا جائے۔

 پرویزالٰہی 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -