زکریایونیورسٹی،رجسٹریشن برانچ میں پرائیویٹ افراد تعینات

  زکریایونیورسٹی،رجسٹریشن برانچ میں پرائیویٹ افراد تعینات

  

   ملتان (سپیشل رپورٹر) زکریا یونیورسٹی  کی رجسٹریشن برانچ میں پرائیویٹ افراد بھی تعینات کردئیے گئے ہیں ذرائع کے مطابق زکریا یونیورسٹی کے رجسٹریشن برانچ میں غیر متعلقہ افراد بھی تعینات ہیں جو یونیورسٹی کے ملازمین بھی نہیں ہیں جن میں عرفان فیض  نامی شخص شامل ہے جو گزشتہ 7 ماہ سے ایک برانچ میں بیٹھا ہے جبکہ وہ یونیورسٹی کا باقاعدہ ملازم بھی نہیں ہے لیکن معاملات کو حل کرانے کا کہ کر آنے والے سائلین سے  ''نذرانہ'' وصولی  کرتا ہے، ذرائع کا دعویٰ ہے کہ(بقیہ نمبر7صفحہ6پر)

  عرفان رجسٹرار آفس کے ایک کلرک فیض خان کا بیٹا ہے جس  نے رجسٹرار کی ملی بھگت سے اس کو تعینات کر رکھا ہے،  فیض خان کلرک بھی برسوں سے الحاق اور رجسٹریشن برانچ  تعینات رہا، اس کا جب بھی تبادلہ کرنے کی کوشش کی گئی تو سیاسی دباؤ آڑے آتا رہا،  جس پر تعلیمی حلقوں نے وائس چانسلر سے فوری کارروائی کی درخواست  کی ہے، اس بارے  رجسٹرار آفس نے تصدیق کی ہے کہ عرفان فیض نامی کوئی شخص رجسٹریشن برانچ یا Affeliation برانچ میں کام نہیں کررہا  اور نہ ہی اس نام کا کوئی ملازم بھرتی ہے، اس شکایت کا نوٹس لیاجائے گا۔

تعینات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -