نوجوان قتل، مختلف شہروں میں حادثے،2افراد جاں بحق

نوجوان قتل، مختلف شہروں میں حادثے،2افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان، رحیم یارخان، ڈاہرانوالہ، مظفر گڑھ(وقائع نگار، نمائندہ پاکستان، نامہ نگار) تھانہ سٹی جلالپور کے علاقے ٹریفک حادثہ میں 60 سالہ معمر شخص دم توڑ گیا،32سالہ کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔تفصیل کے مطابق جلالپور کا رہائشی محمد یار اپنی موٹرسائیکل پر سوار ہوگھر جارہاتھا کہ گیلے والہ روڑ کے قریب سامنے سے ا?نے والی تیز رفتار موٹرسائیکل کے درمیان (بقیہ نمبر8 صفحہ6پر)
تصادم ہوگیا، تصادم کے نتیجے میں محمد یار شدید زخمی ہوگیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ نعیم احمد کو تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر داخل کروایا گیا، واقع کی اطلاع پر مقامی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر محمد یار کی نعش تحویل میں لیکر ضروری کاغذی کارروائی مکمل کرنے کے بعد ورثا کے حوالے کردی اور معاملہ کی چھان بین شروع کرتے ہوئے کارروائی کا ا?غاز کردیا ہے۔ بھونگ کی حدود جمالدین والی کے رہائشی دین محمد نے پولیس کو اپنی شکایت میں بیان کیا کہ ملزم محمد سانول کیساتھ سابقہ رنجش چلی آ رہی تھی جس کی ایماء پر 9ملزمان غلام باری وغیرہ نے اسکے بیٹے محمد یوسف کو گھر آتے ہوئے راستے میں پسٹل کا فائر مار کرقتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے اطلاع پاکر پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتول محمد یوسف کی لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی،والد دین محمد کی رپورٹ پر پولیس نے ملزمان کیخلاف قتل سمیت دیگر سنگین دفعات کا مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی۔ نواحی گاؤں 141 مراد کے دو بھائی موٹر سائیکل پر سوار ہو کے ڈاہرانوالہ چشتیاں روڈ پرآ رہے تھے کے اڈہ 170 مراد کے قریب مزدا ویگن نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس سے ندیم والد خضر موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کا چھوٹا بھائی نعیم شدید زخمی ہوگیا جسے ڈاہرانوالہ ہسپتال پہنچا دیا گیا ڈاہرانوالہ پولیس نے کارروائی کا آغاز کر دیا۔ رنگ پور کے نزدیک کجھی والا کے مقام پر مسافر وین الٹ گئی، جس میں چار مسافر زخمی ہوگئے ریسکو 1122 نے ابتدائی طبی  امداد فراھم کرنے کے بعد رورل ھیلتھ سنٹر رنگپور منتقل کر دیا ھے۔
قتل