وزیر اعلیٰ محمودخان کا کمسن بچی سے زیادتی کے واقعہ کا سخت نوٹس 

وزیر اعلیٰ محمودخان کا کمسن بچی سے زیادتی کے واقعہ کا سخت نوٹس 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے ضلع چارسدہ کے علاقے پڑانگ میں کمسن بچی کے ساتھ زیادتی اور قتل کے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس اور دیگر متعلقہ حکام کو واقعے میں ملوث افراد کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس سلسلے میں یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے اس واقعے کو انتہائی افسوسناک، انسانیت سوز اور دلخراش قراردیتے ہوئے کہاہے کہ اس گھناؤنے واقعے میں ملوث افراد کسی صورت قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے، اُنہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور اُنہیں نشان عبرت بنایا جائے گا۔ متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے یقین دلایا ہے کہ صوبائی حکومت اُن کے ساتھ کھڑی ہے اور اُنہیں مکمل انصاف دیا جائے گا۔ 

مزید :

صفحہ اول -