آذربائیجان کے سفیر پاک  فضائیہ کے پائلٹس کے معترف

آذربائیجان کے سفیر پاک  فضائیہ کے پائلٹس کے معترف

  

  اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)آذربائیجان کے پاکستان میں تعینات سفیر علی علی زادہ نے پاک فضائیہ کے شہداء   اور  غازیوں کو سلام پیش کیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان ائیر فورس (پی اے ایف) کے لڑاکا طیاروں نے لاہور اور اسلام آباد موٹر وے پر لینڈنگ کی مشق کی تھی۔ پاک فضائیہ کے لڑاکا اور تربیتی طیاروں نے مشق میں حصہ لیا تھا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاک فضائیہ کی جانب سے اس مشق کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے آذری سفیر نے لکھا کہ ’پاک فضائیہ کے پائلٹس کی کارکردگی ہمیشہ ہی پیشہ وارانہ رہی ہے‘۔انہوں نے مزید کہا کہ ’میں پاک فضائیہ کے شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرتا ہوں‘۔  

مزید :

صفحہ اول -