غربت کیخلاف احساس پروگرام مرکزی اہمیت رکھتا ہے، ثانیہ نشتر 

غربت کیخلاف احساس پروگرام مرکزی اہمیت رکھتا ہے، ثانیہ نشتر 

  

 اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ غربت کے خاتمے کے سلسلے میں پاکستان میں احساس پروگرام مرکزی اہمیت رکھتا ہے۔ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت سے عوام تک رقوم کی الیکٹرانک ذرائع سے منتقلی پر ویبینار انڈونیشیا کی وزارت منصوبہ بندی اور بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے اشتراک سے منعقد کیا جارہا ہے۔ کورونا وبا کے تناظر میں ڈیجیٹل رقوم کی منتقلی کی اہمیت میں اضافہ ہوگیا ہے۔غربت کے خاتمے کے سلسلے میں پاکستان میں احساس پروگرام مرکزی اہمیت رکھتا ہے،اس پروگرام میں ایک سو چالیس پالیسی اقدامات شامل ہیں۔ سماجی تحفظ کے سلسلے میں احساس پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا پروگرام ہے،اس پروگرام میں ہینڈ سیٹس کی قیمت میں کمی کا پروگرام بھی شامل ہے،اس کا مقصد مستحق افراد کو مالی خدمات تک رسائی میں بہتری لانا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مالی خدمات تک رسائی غربت کے خاتمے میں کلیدی اہمیت رکھتی ہے،احساس سے مستفید ہونے والوں کیلئے بائیو میٹرک سسٹم کو متعارف کرایا گیا،اس سے سات لاکھ خواتین کو مالی خدمات تک رسائی دی گئی،جلد دوسرے مرحلے میں مرکزی بنک ٹیلی کام اور کمرشل بنکوں کے درمیان منسلک نظام پر کام کررہا ہے،یہ احساس پروگرام کا ایک ستون ہے۔ 

ثانیہ نشتر 

مزید :

صفحہ آخر -