کپاس زرعی شعبہ میں ایک اہم پیشرفت فراہم کر سکتی ہے، فخر امام

کپاس زرعی شعبہ میں ایک اہم پیشرفت فراہم کر سکتی ہے، فخر امام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر قومی تحفظ خوراک و تحقیق  فخر امام  نے کہاہے کہکپاس ملک کے زرعی معاشی شعبہ میں ایک اہم پیشرفت فراہم کر سکتی ہے،چین زراعت کے شعبے میں تیزی سے ترقی کررہا ہے،بھارت نے باسمتی کو عالمی فورمز میں چیلنج کیا ہے۔ وہ  جمعرات کپاس کے موضوع پر منعقدہ  سیمینار سے خطاب کر  رہے تھے۔انکا کہنا تھا کہ ایک بار پھر ہم کاٹن سیکٹر کو آگے لے جائیں گے۔سید فخر امام نے کہا کہ سندھ میں بارشوں کی وجہ سے کپاس فصل تباہ ہوگئی،بارشوں کے باعث کپاس کی پیداوار میں کمی ہو ا۔اس کے علاوہ انکا کہنا تھا کہ چین زراعت کے شعبے میں تیزی سے ترقی کررہا ہے،بھارت نے باسمتی کو عالمی فورمز میں چیلنج کیا ہے۔اس موقع پر کاٹن کمشنر،خالد عبداللہ کا کہنا تھا کہ 100 ارب روپے کپاس کے ذریعے دیہی معاشرے میں جاتی ہے۔تقریبا 1300 جننگ یونٹس ہیں۔خالد عبداللہ نے کہا کہ 13 بلین ڈالر کی کپاس کی مصنوعات کی برآمدات ہوتی ہیں۔2.3 ملین ہیکٹر پر اس سال کپاس اگائی جائے گی۔85 % کپاس چھوٹے کاشتکار اگاتے ہیں۔خالد عبداللہ نے کہا کہ چھوٹا کاشتکار میکانائیزیشن سے بھی محروم رہتا ہے۔وزارت قومی تحفظ خوراک کپاس کے  مسائل غافل نہیں ہے۔
فخر امام

مزید :

صفحہ آخر -