عابد شیر علی نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا پر الزامات کی بوچھاڑ کردی

عابد شیر علی نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا پر الزامات کی بوچھاڑ کردی
عابد شیر علی نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا پر الزامات کی بوچھاڑ کردی

  

لندن (مجتبیٰ علی شاہ) مسلم لیگی رہنماہ عابد شیر علی نے  وفاقی وزیر فیصل واڈا اور زلفی بخاری پر الزامات کی بوچھاڑ کردی اور دعویٰ کیا ہے کہ  فیصل واڈا کی لندن میں بتیس ملین برطانوی پاونڈز کی جائیدادیں ہیں۔

عابد شیر علی کا کہنا تھاکہ فیصل واڈا قوم کو بتائیں ان کے پاس اتنا پیسا کہاں سے آیا، پاکستان میں ڈیڑھ لاکھ ٹیکس دینے والے  بندہ سے لون پوچھے گا یہ جائیدادیں تمہاری کہاں سے آئیں،چند لاکھ ٹیکس دینے والا کراچی میں جھونپڑی نہیں خرید سکتا لندن میں کروڑوں کی جائیدادیں بنا لی ہیں۔عابد شیر علی کا مزید کہنا تھاکہ  فہد نامی فرنٹ مین رکھ کر اس کے نام جائدادیں بنائیں ہیں،  زلفی بخاری پاکستان سے فرار ہوکر لندن پہنچ چکا ہے، ہم پر تہمتے اور غداری کے الزانٹ لگانے والے خود پاکستان کو نوچ رہے ہیں۔

مزید :

برطانیہ -