لاہور میں کاہنہ کے قریب لڑکی کی اچانک چلتی گاڑی سے چھلانگ لیکن ایسا کیا ہوا اندر ؟ پریشان کن خبر آ گئی 

لاہور میں کاہنہ کے قریب لڑکی کی اچانک چلتی گاڑی سے چھلانگ لیکن ایسا کیا ہوا ...
لاہور میں کاہنہ کے قریب لڑکی کی اچانک چلتی گاڑی سے چھلانگ لیکن ایسا کیا ہوا اندر ؟ پریشان کن خبر آ گئی 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) دورانِ سفر جھگڑے کے دوران کزن نے لڑکی کو بلیڈ سے حملہ کرکے زخمی کردیا۔

تھانہ کاہنہ پولیس کے مطابق خاتون عشرت اور اس کا کزن علی گاڑی پر لاہور گئے تھے اور واپسی پر وہ جھگڑ پڑے جس پر علی نے عشرت کو بلیڈ مار کر زخمی کردیا اور اسے سڑک پر چھوڑ کرفرار ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی سڑک پر زخمی حالت میں ملی جس پر اسے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ لڑکی دروازہ کھول کر چلتی گاڑی سے اتری تھی جب کہ ریسکیو حکام نے لڑکی کو جنرل ہسپتال پہنچا دیا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -