چالان کرنے پر کار ڈرائیور نے ٹریفک وارڈن کو گاڑی میں ڈال کر گاڑی بھگا دی اور پھر۔۔

چالان کرنے پر کار ڈرائیور نے ٹریفک وارڈن کو گاڑی میں ڈال کر گاڑی بھگا دی اور ...
چالان کرنے پر کار ڈرائیور نے ٹریفک وارڈن کو گاڑی میں ڈال کر گاڑی بھگا دی اور پھر۔۔

  

گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )گوجرانوالہ میں چالان کرنے پرکار ڈرائیور نے ٹریفک وارڈن کو زبردستی اپنی گاڑی میں گھسیٹ کر گاڑی بھگادی تاہم پولیس نے تعاقب کے بعد ملزم کوگرفتارکرلیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک پولیس آفیسرگوجرانولہ کے مطابق جی ٹی روڈ پر کنگنی والا کے قریب ٹریفک وارڈن نے سگنل توڑنے پر کار ڈرائیورکا500 روپےکاچالان کیا تو حسن نامی کار ڈرائیور نے وارڈن کو اغواءکرنے کی کوشش کی۔چیف ٹریفک پولیس آفیسر کا کہنا ہے کہ پولیس نے تعاقب کرکے ملزم کو پکڑلیا اور وارڈن کو بازیاب کروایا۔ ملزم کے خلاف اغواءاور کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -گوجرانوالہ -