کراچی سے انتہائی خطرناک گینگ وار دہشتگرد کو گرفتار کر لیا گیا 

کراچی سے انتہائی خطرناک گینگ وار دہشتگرد کو گرفتار کر لیا گیا 
کراچی سے انتہائی خطرناک گینگ وار دہشتگرد کو گرفتار کر لیا گیا 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی میں مبینہ ٹاون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے انتہائی خطرناک گینگ وار دہشتگرد کو گرفتار کر لیا ہے ۔

پولیس نے مبینہ ٹاون کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب گینگ وار ملزم علی عرف بمبار کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزم منگھوپیر اور گلبہار میں دستی بم حملوں میں ملوث ہے۔ علی کا تعلق گولیمار گینگ وار جمیل چھانگا اور آغا ذکری گروپ سے ہے، علی بمبار اس سے قبل مراد نامی شخص کے قتل میں جیل کاٹ چکا ہے، گرفتار ملزم کا بھائی اقبال بھی سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار ہو چکا ہے۔

ملزم کے قبضے سے پولیس نے دستی بم، مسروقہ موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد کر لیا۔ملزم رواں برس جیل سے ضمانت پر رہا ہوا اور دہشتگردانہ کارروائیوں میں مصروف ہو گیا، علی عرف بمبار پرانا گولیمار میں منشیات اور آئس کے منظم نیٹ ورک کا سربراہ تھا، ملزم نے دوران انٹیروگیشن دیگر کئی وارداتوں کا اعتراف کیا۔

مزید :

قومی -