کراچی طیارہ حادثہ، جاں بحق مسافروں اور کریو کے ورثاءکو کتنی رقم ادا کی جائے گی؟ تفصیلات سامنے آگئیں

کراچی طیارہ حادثہ، جاں بحق مسافروں اور کریو کے ورثاءکو کتنی رقم ادا کی جائے ...
کراچی طیارہ حادثہ، جاں بحق مسافروں اور کریو کے ورثاءکو کتنی رقم ادا کی جائے گی؟ تفصیلات سامنے آگئیں

  

کراچی(ویب ڈیسک) طیارہ حادثہ کے ورثا کو مجموعی طور پر انشورنس رقوم کی ادائیگی فی مسافر 1 کروڑ 10 لاکھ کے حساب سے کی جائے گی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق سی ای او پی آئی اے ارشد ملک نے تمام محکموں سے کانفرنس کال سے قبل لواحقین کے حل طلب معاملات کی پیش رفت رپورٹ طلب کرلی، انشورنس کی رقم کی جلد از جلد ادائیگیوں کے لیے لواحقین سے وراثتی سر ٹیفکیٹ جمع کروانے کے لیے استدعا کی جائے گی۔

اس سے قبل سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک حادثے کاشکار پونے والے تمام کریو کے اہل خانہ سے بذریعہ کال رابطہ کر چکے ہیں، پی آئی اے کے تمام کریو کے اہل خانہ کے علاوہ صرف 3 خاندانوں ہی نے وراثتی سرٹیفکیٹ جمع کروائے ہیں۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -