اسلام آباد میں کلینک چلاتی نرس کو خنجر کی نوک پر اوباش شخص نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

اسلام آباد میں کلینک چلاتی نرس کو خنجر کی نوک پر اوباش شخص نے زیادتی کا نشانہ ...
اسلام آباد میں کلینک چلاتی نرس کو خنجر کی نوک پر اوباش شخص نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

  

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی دارالحکومت کے تھانہ ترنول کے علاقہ ڈھوک رمضان میں کلینک چلاتی نرس سے خنجر کی نوک پر اوباش شخص نے زیادتی کرڈالی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تیس سالہ نرس نے ڈھوک رمضان میں اپنے گھر سے ملحقہ زچہ بچہ سینیٹر کھول رکھا تھا اور وہ طلاق یافتہ تھی اور اسی کلینک سے اپنا گھر چلاتی تھی۔ مدعیہ نے پولیس کو اطلاع دی جس پر ملزم عامر کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔

چینل ذرائع کا کہنا ہے کہ مدعیہ نے بیان ریکارڈ کرایا ہے کہ ملزم عامر نے گھر سے ملحقہ کلینک میں خنجر کی نوک پر زیادتی کا نشانہ بنایاجس پر ترنول پولیس نرس کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس رپورٹ کے مطابق ملزم عامر نے خاتون سے زبر دستی کی اور کسی کو بتانے پر جان سے مارنے کی دھمکی دی۔ اس ضمن میں ایس ایچ او تھانہ ترنول انسپکٹر عالمگیر خان نے بتایاکہ متاثرہ خاتون نرس ہے اور اس کا طبی معائنہ کروایا جاچکا ہے۔ ملزم عامر سبزی و فروٹ منڈی میں پھل کا پتھارا لگاتاہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -