ٹرمپ کے مخالف سیاستدانوں کے اغواءکا منصوبہ ناکام، بڑی تعداد میں گرفتاریاں

ٹرمپ کے مخالف سیاستدانوں کے اغواءکا منصوبہ ناکام، بڑی تعداد میں گرفتاریاں
ٹرمپ کے مخالف سیاستدانوں کے اغواءکا منصوبہ ناکام، بڑی تعداد میں گرفتاریاں
کیپشن:    سورس:   Twitter/@gretchenwhitmer

  

مشی گن(ویب ڈیسک) قانون نافذ کرنے والے امریکی ادارے ایف بی آئی نے گزشتہ روز مشی گن کی خاتون گورنر گریچن وٹمر کو اغوا کرنے کا ایک منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 13 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ تمام افراد دائیں بازو کی ایک سفید فام نسل پرست تنظیم سے تعلق رکھتے ہیں جن کی نشاندہی سوشل میڈیا پر نسل پرستانہ تبادلہ خیال سے ہوئی۔

بعد ازاں ایف بی آئی نے ان افراد کی نگرانی شروع کردی جس سے معلوم ہوا کہ وہ 3 نومبر کو امریکی صدارتی انتخابات سے قبل ٹرمپ مخالف سیاستدانوں کو اغوا کرنا چاہتے ہیں جبکہ وہ گریچن وٹمر کو اغوا کرنے کا منصوبہ تقریباً مکمل کرچکے ہیں۔انٹیلی جنس کی بنیاد پر پہلی کارروائی میں 6 اور دوسری کارروائی میں 7 افراد حراست میں لیے گئے۔

واضح رہے کہ وٹمر کا تعلق ڈیموکریٹک پارٹی سے ہے اور وہ صدر ٹرمپ پر اکثر کڑی تنقید کرتی رہتی ہیں۔ اغوا کا یہ منصوبہ ناکام ہوجانے کے بعد گورنر وٹمر نے اپنے بیان میں ایک بار پھر ڈونلڈ ٹرمپ پر شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امریکا میں سفید فام نسل پرستی کو ہوا دینے میں مصروف ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -