آئی پی ایل کے باعث ملتوی ہونے والی ٹی 20 لیگ اب کب کھیلی جائے گی؟ اعلان ہو گیا

آئی پی ایل کے باعث ملتوی ہونے والی ٹی 20 لیگ اب کب کھیلی جائے گی؟ اعلان ہو گیا
آئی پی ایل کے باعث ملتوی ہونے والی ٹی 20 لیگ اب کب کھیلی جائے گی؟ اعلان ہو گیا
کیپشن:    سورس:   Twitter

  

ابوظہبی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کی وجہ سے ابوظہبی ٹی 10 لیگ کو ری شیڈول کر دیا گیا ہے جس کا اب نومبر کے بجائے آئندہ برس جنوری کے آغاز میں انعقاد کیا جائے گا۔ 

تفصیلات کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس کی بدترین صورتحال کے باعث بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے رواں سال متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں آئی پی ایل کا انعقاد کروایا جس کے میچز ابھی جاری ہیں اور اس کی وجہ سے 19 ستمبر سے شروع ہونے والی ابوظہبی ٹی 10 لیگ بھی ملتوی کرنا پڑی۔ 

آئی پی ایل کا اختتام 10 نومبر کو ہو گا تاہم اس وقت یو اے ای کرکٹ کی پوری توجہ چونکہ بھارتی ایونٹ پر ہے اس لئے ٹی 10 لیگ کی تیاری نہیں ہو سکی اور اب یہ ایونٹ 28 جنوری سے 6 فروری تک شیخ زید کرکٹ سٹیڈیم میں ہو گا جس میں پاکستان سے ایک ٹیم قلندرز کے نام سے حصہ لے گی۔

مزید :

کھیل -