پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں کمانڈو لیڈی کانسٹیبل قتل ، موقع پر موجود اہلکاروں کو ہی معطل کردیا گیا کیونکہ۔۔۔

پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں کمانڈو لیڈی کانسٹیبل قتل ، موقع پر موجود ...
پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں کمانڈو لیڈی کانسٹیبل قتل ، موقع پر موجود اہلکاروں کو ہی معطل کردیا گیا کیونکہ۔۔۔

  

نوشہرہ (ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ کے ڈی پی او نجم الحسنین نے بزدلی دکھانے پر 7 پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا۔نوشہرہ میں پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں کمانڈو پولیس لیڈی کانسٹیبل کے قتل کی محکمانہ تحقیقات کے بعد جائے وقوع پر موجود پولیس اہلکاروں کو معطل کیا گیا ہے۔

ڈی پی او نجم الحسنین کے مطابق محکمانہ تحقیق میں واقعے کی جگہ پر موجود 7 پولیس اہلکاروں کی بزدلی ثابت ہوئی، جس پر ان کے خلاف کارروائی کی گئی۔سابق ایس ایچ او اور اے ایس آئی عبداللطیف کے خلاف محکمانہ تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ 10 ستمبر کو کمانڈو پولیس کی لیڈی کانسٹیبل صفیہ ناز اپنی بہن اور پولیس ٹیم کے ہمراہ گھر کا سامان نکالنے لینے گئی تھیں۔مسلح مخالفین نے فائرنگ کر کے کمانڈو پولیس لیڈی کانسٹیبل کو قتل اور ان کی بہن نیلم فرید کو زخمی کر دیا تھا۔ملزمان کی فائرنگ کے وقت پولیس پارٹی موقع سے بھاگ گئی تھی جس پر پولیس اہلکاروں کے خلاف پولیس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -نوشہرہ -