سندھ میں حالیہ بارشوں سے ہونےوالی تباہ کاریوں کا بخوبی احساس ہے ، شاہ محمود قریشی

سندھ میں حالیہ بارشوں سے ہونےوالی تباہ کاریوں کا بخوبی احساس ہے ، شاہ محمود ...
 سندھ میں حالیہ بارشوں سے ہونےوالی تباہ کاریوں کا بخوبی احساس ہے ، شاہ محمود قریشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر )وفاقی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نےکہا ہےکہ ہمیں سندھ میں حالیہ بارشوں سے ہونےوالی تباہ کاریوں کا بخوبی احساس ہے انشاءاللہ وفاقی حکومت ان سیلاب زدگان کی بحالی کےلیے ہرممکن مدد کریں گی . رات گئے عمرکوٹ میں سئیرانی ہاؤس میں روٹ شریف  کی منعقدہ تقریب سے ٹیلیفون پر خطاب کررہے تھے ۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انشاءاللہ بہت جلد وہ تھرپارکر ،عمرکوٹ،اور دیگربارش متاثرہ   علاقوں کادورہ کرینگے ، مخدوم شاہ محمودقریشی نےکہاکہ افسوس ہےکہ سندھ میں گذشتہ بارہ سالوں سے برسراقتدار ہے پیپلزپارٹی کی حکومت نے اپنے بارہ سالہ دواقتدار میں عوام کی مدد نہیں کرسکی ہے ۔ شاہ محمود قریشی نےکہا کہ اٹھارویں ترمیم کےبعد سندھ میں پورا نظام پیپلزپارٹی کےپاس ہے پورا بلدیاتی نظام پیپلزپارٹی کےپاس ہے سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت ہے مگر بلاول بھٹو ہم پر الزام لگاتے ہیں بلاول بھٹو عمرکوٹ ،تھرپارکر کی بارش زدگان کو کیا دے کر گئے، بارش زدگان بےیارو مددگار ہیں۔ 

مخدوم شاہ قریشی نے کہا کہ ہم نے تھرپارکر کے مسکین تھری باشندوں کو پینے کےصاف میٹھے پانی کی فراہمی کےلیے وزیراعظم عمران خان نےتھرپارکر کےلوگوں کو میٹھے پانی کی فراہمی کےمنصوبے کی منظوری بھی دی گرانٹ بھی منظور ہوئی فنڈز بھی دیےگئے مگر سندھ حکومت وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اٹھارہویں ترمیم کا سہارا لیکر کام نہیں کرنے دےرہےہیں نہ سندھ حکومت خود کام کررہی ہےاور نہ ہی وفاق کو کام کرنے دیا جارہا ہے ۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نےکہاوہ انشاءاللہ بہت جلد تھرپارکر ، عمرکوٹ ،میرپورخاص سمیت دیگر سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ کرینگے آپ لوگوں سے میرا ایک روحانی اور محبت کا رشتہ ہے اور انشاءاللہ یہ تعلق قائم رہے گا مخدوم شاہ محمود قریشی نے آخر میں دعا بھی کرائی دعا میں پاکستان کی سلامتی کشمیر کی آزادی اور بارش زدگان کی بحالی کےلیے بھی خصوصی دعا کی گی اس تقریب میں غوثیہ جماعت کے مریدین کی بہت بڑی تعداد نےشرکت کی آخر میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا .