عمران خان سے فیس بک کی چیف آپریٹنگ آفیسر کی آن لائن ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال 

عمران خان سے فیس بک کی چیف آپریٹنگ آفیسر کی آن لائن ملاقات، اہم امور پر ...
عمران خان سے فیس بک کی چیف آپریٹنگ آفیسر کی آن لائن ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )فیس بک کے چیف آپریٹنگ آفیسر ” مس ،شیرل سینڈبرگ“ نے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ پاکستان میں فیس بک کی سرمایہ کاری ، ملک میں ڈیجیٹل خواندگی کے اقدامات کیلئے کمپنی کی حمایت اور کورونا وائرس سے متعلق کام پر تبالہ خیال کرنے کیلئے آن لائن میٹنگ کی ۔

وزیراعظم عمران خان نے فیس بک کی چیف آپریٹنگ آفیسر کے ساتھ میٹنگ کے دوران فیس بک کی پاکستان میں سرمایہ کاری کی منصوبہ بندی کو خوش آمدید کہتے ہوئے اس کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے فیس بک جیسے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کی بے پناہ صلاحیتوں اور پاکستانی جوانوں اور کاروباری افراد کو عالمی مواقع فراہم کرنے کے متوقع کردار کا اعتراف کیا کہ کس طرح ان کی جانب سے مواقع لوگوں کو غربت سے نکال سکتے ہیں ۔

وزیراعظم نے عالمی سطح پر نفرت اور انتہا پسندی کے اضافے پر تشویش کا اظہار کیا اور آن لائن نفرت انگیرز تقایر کے خلاف جنگ کے بے پناہ چیلنجز کو بھی تسلیم کیا ۔دونوں رہنماﺅں کے درمیان ہونے والی میٹنگ میںپاکستان کو تعلیمی شعبے میں فیس بک کی جانب سے دی جانے والی رابطہ سرمایہ کاری اور تحقیقی گرانٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

اس کے علاو دہ دیگر موضوعات میں فیس بک کے بلڈ ڈونیشن پراڈکٹ شامل ہیں جس میں ملک میں لانچ ہونے کے بعد پچاس لاکھ سے زائد لوگوں کی جانب سے سائن اپ کیا گیا ۔ اس کے ساتھ حکومت کے پولیو سے پاک پاکستان کے حکومتی مقصد کی فیس بک کی حمایت کا موضوع بھی زیر بحث رہا ۔

عمران خان اور مس سینڈ برگ کے درمیان فیس ب کے ” شی مینز بزنس پروگرام “ (#SheMeansBusiness) پر بھی بات چیت ہوئی جس کے تحت پاکستان بھر میں 6700 خواتین تربیت پا رہی ہیں ۔مس سینڈ برگ کے علاوہ فیس بک کے وائس پریذیڈنٹ فار گلوبل افیئرز اینڈ کمیونیکیشن ” نک کلیگ “ اور پاکستان میں فیس بک پبلک پالیسی کے سربراہ ” صارم عزیز “ نے میٹنگ میں شرکت کی ۔ ان کے علاوہ وزیراعظم عمران خا ن کے ڈیجیٹل میڈیا پر فوکل پرسن ڈاکٹر ارسلان خالدبھی شریک تھے ۔عمران خان اور مس سینڈ برگ کے درمیان اس سے قبل سویٹزر لینڈ کے شہر ڈیووس میں جنوری میں ملاقات ہوئی تھی ۔

مزید :

قومی -