ن لیگ کے جلسے جلوس محدود کرنے کا فیصلہ، پولیس کو ٹاسک مل گیا

ن لیگ کے جلسے جلوس محدود کرنے کا فیصلہ، پولیس کو ٹاسک مل گیا
ن لیگ کے جلسے جلوس محدود کرنے کا فیصلہ، پولیس کو ٹاسک مل گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک)حکومت نے ن لیگ کے جلسے جلوس محدود کرنے کا فیصلہ کرلیا، پولیس کو لیگی قائدین کو اپنے اپنے شہروں میں روکنے ٹاسک دیدیا گیا۔
روزنامہ جنگ کے ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے ن لیگ کے احتجاج و جلسے روکنے کے لئے پولیس کو نیا ٹاسک دے دیا ہے۔
ن لیگ کے احتجاج و جلسے روکنے کے لئے حکومت نے حکمت عملی تیار کر کے عملدرآمد کے لئے آئی جی پنجاب کو آگاہ کردیا ہے۔ جس کے بعد آئی جی پنجاب نے آر پی اوز کو لیگی قیادت اپنے اپنے شہروں تک محدود رکھنے کے لئے حکومتی ہدایات سے آگاہ کردیا جبکہ ضلعی انتظامیہ سے ملکر معاملات کا جائزہ لیا جائے گا۔