شاہ رخ خان مسلمان ، ان کی اہلیہ گوری خان ہندو لیکن ان کے بچے کس مذہب کے پیروکار ہیں؟ گوری خان نے سب کچھ بتا دیا

شاہ رخ خان مسلمان ، ان کی اہلیہ گوری خان ہندو لیکن ان کے بچے کس مذہب کے ...
شاہ رخ خان مسلمان ، ان کی اہلیہ گوری خان ہندو لیکن ان کے بچے کس مذہب کے پیروکار ہیں؟ گوری خان نے سب کچھ بتا دیا
سورس: Instagram/gaurikhan

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ انہوں نے ایک مرتبہ گوری کو اپنا نام تبدیل کرکے عائشہ رکھنے اور برقع پہننے کو کہا تھا ، ان کی اہلیہ نے یہ بھی بتایا کہ  وہ خود ہندو ہیں تو اسی لیے سہانا اور آریان بھی زیادہ ہندو مذہب کو فالو کرتے ہیں جبکہ ان کا چھوٹا بیٹا ابرام اپنے والد یعنی شاہ رخ خان کو زیادہ فالو کرتا ہے اور وہ ہمیشہ کہتا ہے کہ ’میں مسلمان ہوں۔‘
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان نے سینئر بھارتی اداکارہ ’فریدہ جلال‘ کے ایک کئی سال پرانے پروگرام میں انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہوں نے ایک مربتہ اپنی اہلیہ گوری خان کو ’برقع ‘ پہننے، اپنا نام گوری سے تبدیل کرکے ’عائشہ‘ رکھنے اور ’نماز‘ پڑھنے کو کہا تھا۔شاہ رخ خان نے بتایا کہ’میں نے گوری سے ایسا اس وقت کہا تھا جب ہم دونوں اپنے ولیمے کی تقریب میں ایک ساتھ موجود تھے اس دوران گوری کے کسی رشتے دار نے گوری کے کان میں میرے مذہب کے حوالے سے سرگوشی کی۔‘
شاہ رخ خان نے کہا کہ ’مجھے اب بھی یاد ہے جب میں آیا تو گوری کا پورا خاندان جن میں پرانے زمانے کے لوگ بھی شامل تھے وہاں موجود تھے اور مجھے دیکھ کر کہنے لگے کہ ’یہ لڑکا مسلمان ہے، کیا یہ گوری کا نام تبدیل کردے گا؟ اور گوری بھی مسلمان ہوجائے گی؟ ‘کنگ خان نے بتایا کہ جب انہوں نے اپنے آس پاس گوری کے رشتہ داروں کو ایسی باتیں کرتے سنا تو ان کے ذہن میں آیا کہ کیوں نا ان لوگوں کے ساتھ مذاق کیا جائے اور انہوں نے جلدی سے گوری سے کہا کہ ’چلو گوری برقع پہن لو اب نماز پڑھتے ہیں۔‘
اداکار نے بتایا کہ ’یہ سنتے ہی گوری کے اہل خانہ اور تمام رشتہ دار ہم دونوں کو حیرت سے دیکھنے لگے کہ کیا میں پہلے سے ہی گوری کا مذہب تبدیل کرواچکا ہوں۔ اس کے بعد میں نے وہاں موجود تمام لوگوں سے کہا کہ ’اب سے گوری ہر وقت برقع پہنے رہیں گی، وہ کبھی گھر سے باہر نہیں نکلیں گی اور ان کا نام تبدیل کرکے عائشہ رکھ دیا گیا ہے۔‘
فریدہ جلال کو انٹرویو دیتے ہوئے شاہ رخ خان نے مزید کہا کہ یہ ایک مذاق کی بات ہے لیکن میں دل سے گوری کے اہل خانہ کی عزت کرتا ہوں اور ان کے مذہب کا احترام کرتا ہوں اور بالکل اسی طرح گوری بھی میرے مذہب کا احترام کرتی ہیں۔بھارتی ہدایت کار کرن جوہر کے ایک پروگرام میں گوری خان نے بطور مہمان شرکت کی، اس دوران انہوں نے بتایا کہ بد قسمتی سے شاہ رخ خان کے والدین نہیں ہیں لیکن اگر وہ آج ہوتے تو گھر کا ماحول کافی مختلف ہوتا، اب چونکہ میں گھر کی سربراہ ہوں تو دیوالی، ہولی اور دیگر تہوار منانا میری ذمہ داری ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وہ خود ہندو ہیں تو اسی لیے سہانا اور آریان بھی زیادہ ہندو مذہب کو فالو کرتے ہیں جبکہ ان کا چھوٹا بیٹا ابرام اپنے والد یعنی شاہ رخ خان کو زیادہ فالو کرتا ہے اور وہ ہمیشہ کہتا ہے کہ ’میں مسلمان ہوں۔‘دوسری جانب شاہ رخ خان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وہ چاہتے ہیں ان کے تینوں بچے تمام مذاہب کی محنت کریں اور ان کا احترام کریں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ سب کے لیے ان کا مذہب ، روایات اور رسومات خاص اہمیت کی حامل ہیں۔
اپنے انٹرویو کے اختتام میں شاہ رخ خان نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے بچوں پر ہی چھوڑ دینا چایئے کہ وہ خود تمام مذاہب کو دیکھنے اور سمجھنے کے بعد فیصلہ کریں کہ انہیں کس مذہب کو فالو کرنا چاہیے۔ 

مزید :

تفریح -