شہبازشریف کی فیملی کے مزید تین افراد سمیت 10 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈال دیئے گئے 

شہبازشریف کی فیملی کے مزید تین افراد سمیت 10 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈال ...
شہبازشریف کی فیملی کے مزید تین افراد سمیت 10 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈال دیئے گئے 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )منی لانڈرنگ کیس میں شریف خاندان کے تین اراکین سمیت دس افراد کا نام ای سی ایل میں شامل کر دیا گیاہے ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں شہبازشریف کی اہلیہ نصرت شہباز، بیٹی رابعہ عمران اور جویریہ علی کے نام ایگزیٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کی منظوری وفاقی کابینہ نے دی ہے ۔خاندان کے ساتھ بینکنگ ٹرانزیکشنز کرنے والے سات افراد بھی باہر نہیں جا سکیں گے ،کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دی ۔نیب نے دس افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی سفارش کی تھی ، کابینہ کی منظوری کے بعد وزارت داخلہ نے نام ای سی ایل میں ڈال دیئے گئے۔

ای سی ایل میں ڈالنے جانے والے افراد میں نثار احمد، علی احمد خان، ظاہر نقوی ،قاسم قیوم،راشد کرامت ، فضل داد عباسی اورشعیب قمر کے نام نام شامل ہیں ۔

مزید :

قومی -