لاہور ائیرپورٹ پر مسافر سے لاکھوں روپے مالیتی قیمتی موبائل فون برآمد، مقدمہ درج

لاہور ائیرپورٹ پر مسافر سے لاکھوں روپے مالیتی قیمتی موبائل فون برآمد، مقدمہ ...
لاہور ائیرپورٹ پر مسافر سے لاکھوں روپے مالیتی قیمتی موبائل فون برآمد، مقدمہ درج

  

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور ائیرپورٹ پر کسٹم ٹریفکنگ حکام کی کارروائی کے دوران نجی ائرلائن سے آنے والے مسافر کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی موبائل فون برآمد کر لیے گئے۔

برطانیہ سے لاہور پہنچنے والے مسافر نے اپنی پینٹ اور کوٹ کے نیچے موبائل فون چھپا رکھے تھے۔ جہلم کے رہائشی مرزا عرفان بیگ کے پاس برطانیہ اور پاکستان کا پاسپورٹ تھا۔

ڈی سی کسٹم کے مطابق ملزم کے پاس سے بیس آئی فون، اٹھارہ سام سنگ گلیکسی نوٹ الیون برآمد ہوئے۔ کسٹم حکام نے ملزم کے خلاف سمگلنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -