ٹی 20 کرکٹ میں ایک اوور کے دوران کتنے باﺅنسرز کی اجازت ہونی چاہئے؟ سنیل گواسکر نے ایسا مطالبہ کر دیا کہ فاسٹ باﺅلرز خوشی سے نہال ہو جائیں

ٹی 20 کرکٹ میں ایک اوور کے دوران کتنے باﺅنسرز کی اجازت ہونی چاہئے؟ سنیل ...
ٹی 20 کرکٹ میں ایک اوور کے دوران کتنے باﺅنسرز کی اجازت ہونی چاہئے؟ سنیل گواسکر نے ایسا مطالبہ کر دیا کہ فاسٹ باﺅلرز خوشی سے نہال ہو جائیں
کیپشن:    سورس:   Twitter

  

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سنیل گواسکر نے ٹی 20 کرکٹ میں ایک اوور کے دوران 2 باﺅنسرز کی اجازت دینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق سنیل گواسکر نے کہا کہ اس وقت کھیل کا مختصر ترین فارمیٹ اپنی بہترین حالت میں ہے اور اس کیساتھ کسی بھی طرح کی چھیڑ چھاڑ کرنے کی ضرورت نہیں ہے البتہ اس فارمیٹ کو مزید آگے لے جانے کیلئے فاسٹ باﺅلرز کو ایک اوور میں 2 باﺅنسرز کرانے کی اجازت دینے پر غور ضرور کیا جا سکتا ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ ٹی 20 کرکٹ بلے بازوں کا کھیل سمجھا جاتا ہے اور اس وقت کھیل کا پلڑہ بیٹسمینوں کی جانب موجود ہے جبکہ باﺅلرز کو رنز روکنے کیلئے بہت زیادہ محنت کرنا پڑتی ہے لیکن اگر فاسٹ باﺅلرز کو ایک اوور میں 2 باﺅنسرز کرانے کی اجازت مل جائے تو اس سے کھیل میں تھوڑا توازن پیدا ہو جائے گا۔ 

مزید :

کھیل -