نیویارک کا روز ویلٹ ہوٹل خریدنے کے لیے حکومت کے بیوپاری دوست سرگرم ہوگئے ہیں: آصف کرمانی 

نیویارک کا روز ویلٹ ہوٹل خریدنے کے لیے حکومت کے بیوپاری دوست سرگرم ہوگئے ہیں: ...
نیویارک کا روز ویلٹ ہوٹل خریدنے کے لیے حکومت کے بیوپاری دوست سرگرم ہوگئے ہیں: آصف کرمانی 

  

لاہور  (ڈیلی پاکستان آن لائن) مین ہٹن کے قلب میں واقع پاکستانی ملکیت میں موجود روزویلٹ ہوٹل نے اعلان کیا ہے کہ وہ 31 اکتوبر سے مہمانوں کے لیے اپنے دورازے مستقبل طور پر بند کردے گا ،  اعلان میں کہا گیا کہ ’موجودہ معاشی اثرات کے باعث نیویارک کا گرینڈ ڈیم روزویلٹ ہوٹل تقریباً 100 برس تک مہمانوں کو خوش آمدید کرنے کے بعد (اب) افسوس کے ساتھ 31 اکتوبر سے اپنے دروازے مستقل طور پر بند کر رہا ہے لیکن اب سینیٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ ہوٹل اونے پونے داموں خریدنے کے لیے حکومت کے بیوپاری دوست سرگرم عمل ہوچکے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق آصف کرمانی کا کہناتھاکہ نیویارک میں موجو د روزویلٹ ہوٹل پاکستان کی شناخت اور عوام کی ملکیت ہے ، اعلیٰ عدلیہ پاکستان کے قیمتی اثاثوں کی لوٹ سیل کے پلان کا نوٹس لے ۔

ادھر ڈان نیوز کے مطابق  ہوٹل کی ترجمان نے ہوٹل کی بندش کے حوالے سے بتایاکہ جی، یہ بند ہورہا ہے جیسا کہ ویب سائٹ پر اعلان کیا گیا ہے‘ جب ان سے اس کی وجہ پوچھی گئی تو انہوں نے کہا کہ ’اپنے سوالات ای میل کردیں، ہم اس کا جواب دیں گے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -