ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپین شپ میں یوگنڈا اور ایتھوپیا کے ایتھلیٹس نے ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپین شپ میں یوگنڈا اور ایتھوپیا کے ایتھلیٹس نے ورلڈ ریکارڈ ...
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپین شپ میں یوگنڈا اور ایتھوپیا کے ایتھلیٹس نے ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا
کیپشن:    سورس:   Twitter

  

میڈرڈ (ڈیلی پاکستان آن لائن) ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں یوگنڈا کے جوشوا شپیتی نے 10ہزار میٹر ریس میں اور خواتین کے ایونٹ میں ایتھوپیا کی لیسنبیٹ نے 5 ہزار میٹر ریس میں ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سپین کے شہر ویلنشیا میں جاری ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں یوگنڈا سے تعلق رکھنے والے جوشوا شپیتی نے 10 ہزار میٹر ریس 26 منٹ اور 11 سیکنڈ میں مکمل کرکے ریس جیت لی اور یوں 24 سالہ جوشوا شپیتی نے ایتھوپیا کے کینینیسا بیکیلے کا 15 سالہ ریکارڈ صرف 6 سیکنڈز کے فرق سے توڑ دیا۔ 

دوسری جانب خواتین کے ایونٹ میں5 ہزار میٹر ریس ایتھوپیا کی لیسنبیٹ گیدی کے نام رہی اور 22 سالہ گیدی نے مقررہ فاصلہ 14 منٹ اور 6.2 سیکنڈز میں طے کرتے ہوئے اپنی ہم وطن دی بابار کا ریکارڈ توڑ ڈالا جو انہوں نے 2008ءمیں 14 منٹ اور 11.15 سیکنڈز میں بنایا تھا۔ ریکارڈ توڑنے کے بعد گیدی کا کہنا تھاکہ ان کا بہت پرانا خواب پورا ہوگیا ہے اور وہ بہت خوش ہیں۔

مزید :

کھیل -