ساڑھے 7 فٹ قد کا مدثر کرکٹ کے میدان میں کیا کرنا چاہتا ہے؟ 

ساڑھے 7 فٹ قد کا مدثر کرکٹ کے میدان میں کیا کرنا چاہتا ہے؟ 
ساڑھے 7 فٹ قد کا مدثر کرکٹ کے میدان میں کیا کرنا چاہتا ہے؟ 
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کا ساڑھے 7 فٹ قد کا مدثر دنیا کا سب سے طویل قامت باﺅلر بننے کا خواہاں ہے جس کا کہنا ہے کہ طویل قد کی وجہ سے مشہور ہو گیا ہوں اور یہ اللہ کا تحفہ ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال لاہور قلندرز کے کیمپ میں مدعو کئے گئے پاکستان کے طویل قامت کھلاڑی مدثر کا کہنا ہے قد کی وجہ سے ساتھی مذاق اڑاتے تھے، رکشے اور گاڑی میں بیٹھنا مشکل ہوجاتا تھا اور جب والدین مجھ کو لے کر ڈاکٹر کے پاس گئے تو انہوں نے ہارمونز کی وجہ بتائی، تھوڑی پریشانی ضرور ہوتی ہے لیکن اپنی طویل قد کی وجہ سے مشہور ہوگیا ہوں اور اس کو اللہ کا تحفہ سمجھتا ہوں۔ 
21 سالہ نوجوان نے کہا کہ تیز بھاگ سکتا ہوں اور دنیا کا تیز ترین باﺅلر بن سکتا ہوں، 7 ماہ قبل ٹریننگ شروع کی تھی لیکن اس کے بعد کورونا وائرس کی وجہ سے تعطل آ گیا تاہم پر عزم ہوں کہ ایک دن دنیا کے طویل ترین باﺅلر کے طور پر ایکشن میں نظر آﺅں گا۔

مزید :

کھیل -