سابق سری لنکن سپنر مرلی دھرن کی زندگی پر بننے والی فلم کا نام کیا ہے اور پہلی جھلک کب منظرعام پر آئے گی؟ 

سابق سری لنکن سپنر مرلی دھرن کی زندگی پر بننے والی فلم کا نام کیا ہے اور پہلی ...
سابق سری لنکن سپنر مرلی دھرن کی زندگی پر بننے والی فلم کا نام کیا ہے اور پہلی جھلک کب منظرعام پر آئے گی؟ 
کیپشن:    سورس:   Twitter

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق سری لنکن سپنر مرلی دھرن کی زندگی پر بننے والی فلم کی ’پہلی جھلک‘ 13 اکتوبر کو جاری کئے جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپنر مرلی دھرن کی زندگی پر بننے والی فلم کا نام ”800“ ٹیسٹ کرکٹ میں مرلی دھرن کی سب سے زیادہ وکٹوں کی مناسبت سے رکھا گیا ہے اور اس کی ’پہلی جھلک‘ 13 اکتوبر کو جاری کئے جانے کا امکان ہے، اس میں عظیم سپن سٹار کا کردار تامل فلموں کے اداکار وجے سیٹھوپتھی ادا کررہے ہیں۔

وجے کا کہنا ہے کہ میں نے اس کردار کیلئے خاص طور پر وزن کم کرنے کیلئے کوشش کی مگر لاک ڈاﺅن میں زیادہ کھاکر مزید اضافہ کرلیا ہے، مجھے امید ہے کہ شائقین کو یہ فلم بہت پسند آئے گی۔ 

مزید :

کھیل -