”ملک میں موجودہ کرکٹ کا اللہ ہی حافظ ہے“

”ملک میں موجودہ کرکٹ کا اللہ ہی حافظ ہے“
”ملک میں موجودہ کرکٹ کا اللہ ہی حافظ ہے“

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) جو بھی کچھ کرے اس میں مداخلت نہیں کرنا چاہتا، وقت خود صیح اور غلط کا فیصلہ کردے گا، یہ لوگ جو بھی کررہے ہیں اللہ کرے سب چیزیں اچھی ہوں۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید میانداد نے کہا کہ 20 سال میں ایسی کرکٹ نہیں کھیلی، جس انداز سے موجودہ کرکٹ کھلائی جارہی ہے، ایسی کرکٹ کا تو اللہ ہی حافظ ہے، دنیا بھر میں کرکٹ کی بنیادی چیزوں کو نہیں بدلتے، فائن ٹیون ضرور کرتے ہیں،یہ کھلاڑی پر منحصر ہے، وہ خود اپنے کھیل میں بہتری لانے کیلئے سیکھے۔ 

سابق کپتان کا موقف ہے کہ کرکٹ میں میرا باب بند ہوچکا، میں نے جتنی کرکٹ کھیلنی تھی، عزت کے ساتھ کھیلی، ساری دنیا جانتی ہے ، پاکستان میں کوئی اس چیز کو مانے یا نہ مانے، مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، لوگ مجھ سے محبت کرتے ہیں ا ور عزت دیتے ہیں جو میرا سرمایہ ہے۔

جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ یہاں حسد کرنے والے اور منافق قسم کے لوگ ہیں، ان کو پتہ ہے اور جن کو سب علم ہوتا ہے وہ دوسرے زاوئیے سے سوچتے اور سب معاملات کرتے ہیں، سب بچوں کی طرح ہیں ان کیلئے نیک خواہشات ہیں۔

مزید :

کھیل -