برطانیہ سے پاکستان آنیوالے مسافروں کے مخصوص لیبارٹریز سے کورونا ٹیسٹ کی خبروں پر ہائی کمیشن نے وضاحت جاری کردی

برطانیہ سے پاکستان آنیوالے مسافروں کے مخصوص لیبارٹریز سے کورونا ٹیسٹ کی ...
برطانیہ سے پاکستان آنیوالے مسافروں کے مخصوص لیبارٹریز سے کورونا ٹیسٹ کی خبروں پر ہائی کمیشن نے وضاحت جاری کردی

  

لندن  (مجتبیٰ علی شاہ ) برطانیہ سے پاکستان آنیوالے مسافروں کے مخصوص لیبارٹریز سے کورونا ٹیسٹ کی خبروں پر ہائی کمیشن نے وضاحت جاری کردی اور بتایا ہے کہ روانگی سے 96 گھنٹے پہلے کرایا جانے والا ٹیسٹ کا نتیجہ قابل قبول ہوگا، این ایچ ایس یا پرائیوٹ لیب کا RT-PCR ٹیسٹ قابل قبول ہوگا۔

پاکستانی ہائی کمیشن نے اعلامیہ میں بتایا کہ پاکستان جانے کے لیے مخصوص لیبارٹریز سے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹس دیکھی گئیں لیکن یہ واضح ہے کہ حکومت پاکستان کو ملک میں آنے والے تمام مسافروں سے کورونا ٹیسٹ نیگٹو ہونے کا ثبوت چاہیے جو سفر سے 96 گھنٹے پہلے تک کا قابل قبول ہے ۔

مزید :

برطانیہ -