ویو نے سمارٹ فونز کی دنیا میں انقلاب برپا کر دیا ، V20 سیریز کا نیا فون پاکستان میں متعارف کروانے کا اعلان 

ویو نے سمارٹ فونز کی دنیا میں انقلاب برپا کر دیا ، V20 سیریز کا نیا فون پاکستان ...
ویو نے سمارٹ فونز کی دنیا میں انقلاب برپا کر دیا ، V20 سیریز کا نیا فون پاکستان میں متعارف کروانے کا اعلان 

  

دنیا کے معروف اور لیڈنگ سمارٹ فونز کے برانڈ ” ویوو“ نے اپنے ایک اور شاہکار فلیگ شپ سمارٹ فون ” وی سیریز “ کا نیا موبائل ” وی 20 “13 اکتوبر 2020 کو پاکستان میں متعارف کروانے کا اعلان کر دیا ہے ۔

پاکستان سمیت پوری دنیا ہی اس وقت کورونا کے وبائی مرض کے باعث سماجی فاصلے کو برقرار رکھتے ہوئے اسے شکست دینے میں لگی ہے اور اس صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے ویو و نے اپنے نئے سمارٹ فون” وی 20“(V20) کی ڈیجیٹل لانچنگ کا فیصلہ کیاہے ، اس موبائل کی پاکستان میں لانچنگ کے فرائض کمپنی کے برانڈ ایمبیسڈرز اور پاکستان کے معروف ستارے فہد مصطفی اور ہانیہ عامر سر انجام دیں گے ۔

موبائل فون کی لانچنگ کو ” ویوو “ کے آفیشل سوشل میڈیا چینلز کے ذریعے نشر کیا جائے گا جہاں ویوو کے مداح اور صارفین بات چیت کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف سرگرمیوں میں حصہ لے کر حیران کن تحائف بھی جیت سکتے ہیں ۔

موبائل فیچرز

کمپنی نے سیلفی لینے کے شوقین افراد کی خواہشات کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے نئے موبائل فون V20 میں جدید آٹوفوکس کی صلاحیت کا حامل”پروفیشنل گریڈ 44 میگا پگسلز آئی آٹو فوکس “(Eye Autofocus)کیمرہ نصب کرتے ہوئے سمارٹ فونز کی دنیا میں انقلاب برپا کر دیاہے ۔

اس بات میں تو کوئی دو رائے نہیں کہ آنکھیں روح اور دل کا راستہ ہوتی ہیں ،اب آپ کی آنکھیں جس جانب بھی گھومیں یا پھر کوئی بھی جذبات ظاہر کریں” آئی آٹو فوکس “ اس کی خبر رکھے گا ۔اگر آپ حرکت بھی کر رہے ہیں تو یہ فیچر اس کو فالو کرے گا ، اب آپ کو اپنے بہترین لمحات کو عکسبند کرنے کیلئے کیمرے کی طرف دیکھنا لازم نہیں بلکہ یہ خود کار نظام کے تحت کام کرتے ہوئے آپ کی بہترین تصاویر بنائے گا ۔آپ ہر منٹ کا لطف اٹھائیں جبکہ باقی کام کیمرہ خود کرے گا ۔

وی 20 کے حجم پر خصوصی توجہ دی گئی ہے جس کے باعث یہ نہایت ہی پتلا ہے ، اس میں 2.5 ڈی گلاس نصب کیا گیاہے ، اس کی موٹائی 7.38 ملی میٹر اور وزن صرف 171 گرام ہے جس کے باعث یہ فون نہایت ہی لائٹ ویٹ محسو س ہوتاہے ، اے جی میٹ گلاس اس کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دیتا ہے جبکہ اس کے باعث اسے پکڑنے اور استعمال کرنے میں بھی کافی آسانی ہوتی ہے ۔

کمپنی نے اپنے فلیگ شپ موبائل فون V20 میں 64 میگا پگسلز کا ریئر کیمرہ نصب کیاہے جو کہ ” سپر نائٹ موڈ “ کی صلاحیت کا حامل بھی ہے ، جاندار زوم کرنے کے باوجود بھی آپ کی تصویر کے پگسلز اسی طرح کلیئر رہیں گے اور تصویر کی کوالٹی بہترین سے بہترین برقرار رہے گی۔

V20 میں 4 ہزار ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری لگائی گئی ہے اور اس کے ساتھ ہی فون میں 33 واٹ کی فلیش چارج کی سہولت بھی دی گئی ہے جو کہ آپ کے چائے کی پیالی ختم کرنے سے قبل ہی محض 30 منٹ کے اندر 65 فیصد بیٹری چارج کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔جاندار بیٹری کے ساتھ آپ اپنے پسندیدہ ڈرامے ، گیمز اور میوز ک بے دھڑک سن سکتے ہیں ۔

موبائل فون کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کیلئے اس یہاں کلک کریں 

مزید :

بزنس -سائنس اور ٹیکنالوجی -