آسٹریلیا کی بی سی سی آئی پر ”مہربانیاں“ آسٹریلیا کے سابق کرکٹر بھی بھڑک اٹھے
سڈنی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) پر بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کی فرمائشیں پوری کرنے کا الزام عائد ہونے لگا اور اب تو آسٹریلیا کے سابق کرکٹر بھی نے خاموشی توڑ دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق معروف سابق آسٹریلین کرکٹر ایلن بارڈر نے کہا ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا نے بی سی سی آئی کے کہنے پر دورہ بھارت کو ری شیڈول کیا ہے، انہوں نے خاص طور پر سڈنی ٹیسٹ کی تاریخ تبدیل کرنے پر اعتراض اٹھایا۔
عام طور پر یہ میچ نیو ائیر کے موقع پر 3 یا 4 جنوری کو شروع ہوتا تھا مگر نئے شیڈول کے مطابق اب اس کا آغاز 7 جنوری کو ہو گا کیونکہ بھارت نے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے بعد ایک ہفتے آرام کا مطالبہ کیا تھا جسے کرکٹ آسٹریلیا نے تسلیم کرتے ہوئے ٹیسٹ میچ کی تاریخ بدل دی۔