قومی ویمن ہائی پرفارمنس کیمپ کیلئے منتخب کرکٹرز کا دوسرا کوویڈ ٹیسٹ بھی ہو گیا

قومی ویمن ہائی پرفارمنس کیمپ کیلئے منتخب کرکٹرز کا دوسرا کوویڈ ٹیسٹ بھی ہو ...
قومی ویمن ہائی پرفارمنس کیمپ کیلئے منتخب کرکٹرز کا دوسرا کوویڈ ٹیسٹ بھی ہو گیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی ویمن ہائی پرفارمنس کیمپ کیلئے منتخب کرکٹرز نے کراچی میں رپورٹ کر دی جہاں مقامی ہوٹل میں جمع ہونے کے بعد پلیئرز کا دوسرا کوویڈ ٹیسٹ بھی ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ویمن کرکٹرز کیتلئے کراچی میں ہائی پرفارمنس کیمپ کا اعلان کیا ہے جس کیلئے 27 کرکٹرز کو مدعو کیا۔ ابتدائی طور پر اپنے اپنے سٹیشنز میں کوویڈ ٹیسٹ کلیئر کرنے کے بعد یہ کرکٹرز جمعرات کو کراچی پہنچیں اور مقامی ہوٹل میں رپورٹ کی جہاں پی سی بی کی جانب سے ان پلیئرز کا دوسرا کوویڈ ٹیسٹ ہوا۔

دوسرا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد پلیئرز بائیو سیکیور زون میں منتقل ہوجائیں گی جس کے بعد انہیں مکمل پروٹوکول کی پابندی کرنا ہوگی۔ ٹیسٹ منفی آنے کے بعد کرکٹرز 10 اکتوبر سے باضابطہ طور پر ٹریننگ شروع کردیں گی۔ پی سی بی نے کیمپ کیلئے اعظم خان کو ہیڈ کوچ جبکہ کامران حسین کو نائب کوچ مقرر کیا ہے جبکہ حال ہی میں مقرر کئے جانے والے ہیڈ کوچ ڈیوڈ ہیمپ 18 اکتوبر کو آسٹریلیا سے پاکستان پہنچنے کے بعد کیمپ جوائن کریں گے۔

مزید :

کھیل -