”جاﺅ! تمہیں اجازت ہے“ پی سی بی نے قومی کرکٹرز کی درخواست قبول کر لی

”جاﺅ! تمہیں اجازت ہے“ پی سی بی نے قومی کرکٹرز کی درخواست قبول کر لی
”جاﺅ! تمہیں اجازت ہے“ پی سی بی نے قومی کرکٹرز کی درخواست قبول کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کے ٹورنامنٹ نیشنل ٹی 20 کپ کے دوران راولپنڈی کے دوسرے اور آخری مرحلے میں کھلاڑیوں اور سپورٹ سٹاف کو فیملیز ساتھ رکھنے کی اجازت دیدی ہے تاہم ان سب کو ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرنا ہو گا۔ 
تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق نیشنل ٹی 20 کپ کے دوسرے مرحلے کیلئے راولپنڈی کے ہوٹل میں موجود کھلاڑیوں اور سپورٹ سٹاف کو اپنی فیملیز سے ملنے کی اجازت دیدی ہے تاہم فیملیز کی اس ری یونین کیلئے پی سی بی کے کوویڈ 19 پروٹوکولز کے تحت دو ٹیسٹ کروانے لازمی ہیں۔
راولپنڈی پہنچنے پر ان فیملیز سمیت کھلاڑیوں اور سپورٹ سٹاف میں شامل تمام عملے کے جمعرات کے روز کوویڈ 19 ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کیلئے ایک طویل عرصہ بائیو سیکیور ببل میں رہنا آسان نہیں ہے اور ممکنہ طور پر اس کے اثرات ان کی کارکردگی پر بھی پڑسکتے ہیں۔ 
انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں کھلاڑیوں نے ایک جائز درخواست کی جسے پی سی بی نے اس شرط پر منظور کیا ہے کہ یہ تمام فیملیز اس دوران پی سی بی کے مقررہ کوویڈ19 پروٹوکولز پر سختی سے عملدرآمد کریں گی۔ ندیم خان نے مزید کہا کہ پی سی بی کا میڈیکل اور سپورٹس سائنسز ڈیپارٹمنٹ اس دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کی صورتحال کا مسلسل جائزہ لیتا رہے گا اور اگر وہ یہ سمجھے کہ ٹورنامنٹ کے شرکاءکی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے پروٹوکولز میں مزید نرمی کی جاسکتی ہے تو وہ اس حوالے سے اپنا فیصلہ کرسکتا ہے۔

مزید :

کھیل -