ثانیہ مرزا نے بیٹے اذہان ملک کیساتھ ایک اور ویڈیو شیئر کر دی

ثانیہ مرزا نے بیٹے اذہان ملک کیساتھ ایک اور ویڈیو شیئر کر دی
ثانیہ مرزا نے بیٹے اذہان ملک کیساتھ ایک اور ویڈیو شیئر کر دی
کیپشن:    سورس:   Instagram

  

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ٹینس سٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے بیٹے اذہان ملک کے ساتھ ساحل کا رخ کر لیا اور مختصر ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی جو وائرل ہو گئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے شہر دبئی میں مقیم ثانیہ مرزا نے دبئی کے ساحل پر کھڑے لہروں سے لطف اندوز ہوتے بیٹے کے ہمراہ ایک مختصر ویڈیو شیئر کی۔ ثانیہ مرزا کی ویڈیو کو لاکھوں مداحوں کی جانب سے پسند کیا گیا وہیں اداکارہ ماہرہ خان نے بھی ایموجیز کے ذریعے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔

View this post on Instagram

???? ???? @izhaan.mirzamalik

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar) on

خیال رہے کہ ثانیہ مرزا بیٹے کے ہمراہ تصویریں اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں، ثانیہ مرزا نے ریکٹ تھامے بیٹے اذہان کی ایک پرکشش تصویر خوبصورت کیپشن کے ساتھ شیئر کی تھی۔ اذہان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ثانیہ مرزا نے محبت بھرا کیپشن تحریر کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے یقین ہے کہ تم سامنے ہونے والی افراتفری کے بارے میں سوچ رہے ہو۔‘

مزید :

کھیل -