پاکستان میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی گئی

پاکستان میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی گئی
پاکستان میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی گئی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بالآخر شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک کو نامناسب مواد نہ ہٹائے جانے پر ملک میں بند کردیا۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ٹک ٹاک دی گئی مدت کے دوران ایپلی کیشن سے نامناسب اور متنازع مواد کو ہٹانے میں ناکام رہا، جس وجہ سے ہی ٹک ٹاک کو ملک میں بند کیا جا رہا ہے،  چینی ایپلی کیشن کی انتظامیہ کو بار بار متنازع اور نامناسب مواد ہٹانے کے لیے ہدایات جاری کی گئیں، تاہم ایپ انتظامیہ ایسا کرنے میں ناکام رہی۔ڈان نیوز  کے مطابق متنازع اور نامناسب مواد کو نہ ہٹائے جانے کی وجہ سے ہی ٹک ٹاک پر 9 اکتوبر سے پابندی عائد کردی گئی۔

مزید :

Breaking News -اہم خبریں -سائنس اور ٹیکنالوجی -