سونے کی قیمت میں یکدم 1400 روپے کا اضافہ، تولہ کتنے کا ہوگیا؟

سونے کی قیمت میں یکدم 1400 روپے کا اضافہ، تولہ کتنے کا ہوگیا؟
سونے کی قیمت میں یکدم 1400 روپے کا اضافہ، تولہ کتنے کا ہوگیا؟
کیپشن:   پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1400 روپے کا اضافہ سورس:   Pxfuel

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1400 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

ندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ یہاں سونا 31 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 1915 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں مہنگائی سے پاکستان میں بھی سونے کی قیمت بڑھی ہے اور فی تولہ سونا 1400 روپے کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 14 ہزار روپے کا ہوگیا ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت 1200 روپے کے اضافے کے ساتھ 98 ہزار 80 روپے ہوگئی ہے۔

مزید :

بزنس -