ظہیر الااسلام نے نواز شریف سے کیوں استعفیٰ مانگا اور انہوں نے کیوں چپ کر کے سن لیا؟عمران خان نے ”وجہ“بتا دی

ظہیر الااسلام نے نواز شریف سے کیوں استعفیٰ مانگا اور انہوں نے کیوں چپ کر کے ...
ظہیر الااسلام نے نواز شریف سے کیوں استعفیٰ مانگا اور انہوں نے کیوں چپ کر کے سن لیا؟عمران خان نے ”وجہ“بتا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آئی ایس آئی کے سابق چیف جنرل ظہیر الاسلام کو نواز شریف کی کرپشن کا پتہ تھا اس لیے استعفیٰ مانگا۔آل پاکستان انصاف لائرزفورم زیر اہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جن اداروں کا کام چیک اینڈ بیلنس ہوتا ہے ،نواز شریف وہ سارے ادارے اپنے کنٹرول میں کر لیتے ہیں ،آئی ایس آئی کو ان کی ساری چوری کا پتہ ہے ،جب اس ادارے کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی جاتی ہے تو پھر لڑائی ہوتی ہے ۔ا ن کا کہنا تھا کہ اس لیے نواز شریف کی آج تک کسی آرمی چیف سے نہیں بنی کیونکہ وہ انہیں پنجاب پولیس بنانا چاہتے ہیں ،فوج کو ان کی کرپشن کا پتہ ہوتا ہے اور وہ چپ کر کے انہیں بتا تے ہیں کہ ادھر اتنی کمیشن بنا لی گئی ہے ،ادھر اتنا پیسہ بنا لیا گیا ہے ۔وزیراعظم نے کہا کہ نواز شریف کے بقول سابق آئی ایس آئی چیف نے استعفیٰ دینے کا پیغام بھجوایا ،اس نے ایسا کیوں کیا اور نواز شریف نے کیوں چپ ہو کر سن لیا ؟،کیونکہ جنرل ظہیر الاسلام کو پتہ تھا کہ نواز شریف نے کتنا پیسہ چوری کیا ہوا ہے ۔

مزید :

قومی -