آذر بائیجان ، آرمینیا تنازعہ، پاک فوج میدان میں آگئی، بڑا اعلان کردیا

آذر بائیجان ، آرمینیا تنازعہ، پاک فوج میدان میں آگئی، بڑا اعلان کردیا
آذر بائیجان ، آرمینیا تنازعہ، پاک فوج میدان میں آگئی، بڑا اعلان کردیا
کیپشن: پاکستان کی مسلح افواج آذربائیجان کی مکمل حمایت کرتی ہیں: جنرل ندیم رضا
سورس: ISPR

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے آرمینیا کے ساتھ تنازعہ میں آذربائیجان کے موقف کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان میں تعینات آذر بائیجان کے سفیر علی علی زادہ نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ملاقات کی۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نگورنو کاراباخ کے تنازع پر آذربائیجان کے مؤقف کی مکمل حمایت کرتی ہیں اور اس مسئلے کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق چاہتی ہیں۔

دوسری جانب پاکستان میں تعینات آذر بائیجان کے سفیر علی علی زادہ نے انصاف پر مبنی موقف کی کھل کر حمایت کرنے پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔