کتنے فیصد پاکستانی چاہتے ہیں کہ نواز شریف واپس آکر مقدمات کا سامنا کریں؟ گیلپ سروے میں ایسا انکشاف کہ میاں صاحب سخت مشکل میں پڑجائیں

کتنے فیصد پاکستانی چاہتے ہیں کہ نواز شریف واپس آکر مقدمات کا سامنا کریں؟ ...
کتنے فیصد پاکستانی چاہتے ہیں کہ نواز شریف واپس آکر مقدمات کا سامنا کریں؟ گیلپ سروے میں ایسا انکشاف کہ میاں صاحب سخت مشکل میں پڑجائیں
کیپشن:   78 فیصد پاکستانیوں کا خیال ہے کہ نواز شریف کو واپس آکر مقدمات کا سامنا کرنا چاہیے سورس:   Gallup

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) گیلپ پاکستان کی جانب سے کیے جانے والے سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پاکستانیوں کی اکثریت چاہتی ہے کہ میاں نواز شریف وطن واپس آکر عدالتوں کا سامنا کریں۔

گیلپ کی جانب سے کرائے جانے والے سروے میں شریک 78 فیصد پاکستانیوں نے کہا کہ نواز شریف کو پاکستان واپس آکر مقدمات کا سامنا کرنا چاہیے۔ سروے میں شریک صرف 15 فیصد لوگ ایسے تھے جو نواز شریف کی وطن واپسی کے مخالف تھے۔

سروے میں نواز شریف کی اے پی سی میں کی جانے والی تقریر کے حوالے سے بھی لوگوں سے سوالات پوچھے گئے۔ سروے کے 39 فیصد شرکا نے کہا کہ وہ نواز شریف کی تقریر سے اتفاق نہیں رکھتے جبکہ 33 فیصد نے کہا کہ نواز شریف نے درست نکات پر بات کی۔

گیلپ سروے کے مطابق 7 فیصد پاکستانی سمجھتے ہیں کہ عمران خان نے معیشت کا بیڑہ غرق کردیا ہے جبکہ 41 فیصد اس بات سے اتفاق نہیں رکھتے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -