ن لیگ کا وہ رکن اسمبلی جس کے سر پر لوٹا رکھنے کی کوشش کی گئی

ن لیگ کا وہ رکن اسمبلی جس کے سر پر لوٹا رکھنے کی کوشش کی گئی
ن لیگ کا وہ رکن اسمبلی جس کے سر پر لوٹا رکھنے کی کوشش کی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف کے بیانیے کی مخالفت اور پاک فوج کی حمایت میں بیان جاری کرنے والے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے جلیل شرقپوری کے ساتھ پنجاب اسمبلی میں لیگی اراکین نے ناروا سلوک کیا اور انہیں اسمبلی میں داخل ہونے سے روک دیا۔

جلیل شرقپوری پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے آئے تو لیگی ایم پی ایز نے انہیں اندر داخل ہونے سے روک دیا۔ شیخو پورہ سے ایم پی اے میاں رؤف نے جلیل شرقپوری کو روکا جبکہ لیگی ارکان نے جلیل شرقپوری کے سر پر لوٹا رکھنے کی بھی کوشش کی۔

اپنی ہی پارٹی کے ارکان کے ناروا سلوک پر جلیل شرقپوری نے کہا کہ میں نے ڈسپلن کی خلاف ورزی نہیں کی، میرے علاقے کے شخص نے ہی مجھ سے بد تمیزی کی، اس شخص نے کئی بار ن لیگ کا ٹکٹ مانگا مگر نہیں دیا گیا، مریم صاحبہ کو چاہیے کہ ایسے بے عقلوں کے خلاف ایکشن لیں ، واقعہ ابھی رونما ہوا ہے ، دیکھتے ہیں کہ کیا کارروائی ہوتی ہے۔