افغانستان سے امریکی فوج کا انخلا: طالبان کا ٹرمپ کے بیان کا خیر مقدم
دوحہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)طالبان کی جانب سے افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاف سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔
نجی چینل ہم نیوز کے مطابق ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ دوحہ معاہدے پر عمل درآمد کی جانب مثبت قدم ہے۔ امریکی صدر نے گزشتہ روز بیان دیا تھا کہ کرسمس تک افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد بہت تھوڑی رہ جانی چاہیے۔ امریکی مشیر قومی سلامتی رابرٹ براﺅن نے بھی اعلان کیا تھا کہ افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد کم کر کے 2500کر دی جائے گا۔ خیال رہے کہ افغان طالبان سے طے کے گئے معاہدے میں امریکہ نے 2021 کے وسط تک تمام فوجی افغانستان سے نکالنے کا وعدہ کیا تھا۔تاہم امریکی صدر کے فوج کے انخلاکے بیان کا طالبان کی جانب سے خیر مقدم کیا گیا ہے۔